انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی، روپے کو بری طرح روند دیا گیا

کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ بھی چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 154 روپے 40 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 155 روپے 30 پیسے کا فروخت ہو رہاہے ۔دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں اور کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔ کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس47 ہزار 896 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر میں اس میں بہتری کا آغاز ہوا اور کاروبار کے اختتام تک انڈیکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 48 ہزار 191 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close