سونا پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ خریداروں کیلئےبری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی سونا مہنگا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 96 ہزار 580 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر پانچ ڈالر اضافے کے ساتھ 1908 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی سونا مہنگا ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں