اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہونگی؟ اعلان ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 17 مئی 2021 کی سطح پربرقراررکھنے کافیصلہ کیاہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں کو 17 مئی 2021 کی سطح پربرقراررکھنے کافیصلہ کیاہے۔حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولئیم لیوی کی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعہ 16 اپریل 2021 کے بعد سے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاہے تاکہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اورعام آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یکم جون 2021 سے پیٹرول کی قیمت 108.56 روپے، ہائی سپیڈڈیزل 110.76 روپے۔ کیروسین آئل 80 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت 77.65 روپے فی لیٹرکی سطح پربرقراررہے گی۔

ایمازون کیساتھ کاروبار کا آغاز کیسے کریں؟ حکومت نے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی )حکومت نےچھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ایمیزون پر کاروبار کرنے کے قابل بنانے کیلیے تربیتی پروگرام کروانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق زارت صنعت کے ادارے سمیڈا چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ایمیزون پر کاروبار کے حوالے سے تربیت فراہم کرے گی۔حکومت کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ایمیزون پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے قابل بنانے کے لیے پالیسی بنالی گئی ہے۔ جس سے کاروبار ایمیزون پر اپنی مصنوعات فروخت کر کے زیادہ منافع کماسکیں گے۔ ای کامرس ماہرین کے مطابق ایمیزون کے پلیٹ فارم پر کاروبار کرنے کے لیے پاکستانی کمپنیوں کو پوری تیاری کرنی ہوگی، تاکہ وہ ایمیزون پر با آسانی کاروبار کرسکیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایمزون کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں کو ایمیزون پر کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close