کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے154.45روپے سے گھٹ کر154.15روپے اورقیمت فروخت 154.55روپے سے گھٹ کر154.25روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے154.40روپے سے بڑھ کر154.70روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر 155روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے187روپے سے بڑھ کر187.30روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر 188.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید217.80روپے اور قیمت فروخت 219.30روپے مستحکم رہی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں