ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (آن لائن )ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھ گئی ، نئی قیمت فی کلو ایل پی جی 90 سے بڑھ کے 110 روپے ہو گئی ہے ،عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ گھریلو سلنڈر دو سوروپے کمرشل 9 سو روپے اضافہ ہوا ، اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے۔ اب گھریلو سیلنڈر 1062 کی جگہ 1298 اور کمرشل سیلنڈر 4086 کی جگہ 4994 میں فروخت ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی ، وزارت پٹرولیم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ۔انہوں نے کہاکہ (آج)پیرکو ہنگامی اجلاس لاہور میں بلا لیا ہے جس میں اہم فیصلے کریں اور ہم ہڑتال پر جا سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close