مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اپریل میں بڑھ کر 88 ارب ڈالر ہوگئے

انقرہ(اے پی پی) ترکی کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اپریل کے دوران ماہانہ بنیاد پر 1.5 فیصد بڑھ کر 88 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ بینک آف ترکی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران اس کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 88 ارب ڈالر رہا جو کہ مارچ کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہیں۔غیرملکی کرنسیز کے ذخائر کا حجم 45.5 ارب ڈالر رہا جو کہ مارچ کی نسبت 1.6 فیصد کم ہے،سونے کے ذخائر کی مالیت 40.9 ارب ڈالر رہی جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔ملکی واجبات میں ماہ کے دوران 1 فیصد اضافہ اور انکا حجم 27 ارب ڈالر رہا، 21.6 ارب ڈالر پرنسپل ری پیمنٹ جبکہ 5.4 ارب ڈالر سود کی ادائیگی کی مد میں واجب الادا تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close