نئی دلی (پی این آئی) بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئیں۔ گزشتہ 16 روز کے دوران بھارت میں پٹرول تین روپے 59 پیسے اور ڈیزل چار روپے 13 پیسے مہنگا کیا جاچکا ہے۔ہفتے کے روز بھارت کی سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت 26 سے 30 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 28 سے 31 پیسے اضافہ کیا ہے۔ بھارت میں سب سے مہنگا پٹرول سری گنگا نگر میں فروخت کیا جا رہا ہے جہاں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 104 روپے 94 پیسے (224 روپے پانچ پیسے پاکستانی) ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل 97 روپے 79 پیسے (208 روپے 79 پیسے پاکستانی) لٹر فروخت ہو رہا ہے۔بھوپال میں پٹرول 102 روپے چار پیسے، ڈیزل 93 روپے 37 پیسے، ممبئی میں پٹرول 100 روپے 19 پیسے، ڈیزل 92 روپے 17 پیسے، چنائی میں پٹرول 95 روپے 51 پیسے اور ڈیزل 89 روپے 65 پیسے ، بنگلور میں پٹرول 97 روپے سات پیسے اور ڈیزل 89 روپے 99 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں