کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ تک اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں نو ڈالر اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزارایک سو روپے ہوگئی ۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 258روپے اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد نئی قیمت 96108 روپے ہوگئی ۔رپورٹ کے مطابق دوسری طرف عالمی منڈی میں نو ڈالر اضافہ فی اونس قیمت 1904 ڈالر ہوگئی ۔سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ تک اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں نو ڈالر اضافہ ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close