اماراتی درہم کی قدر بڑھ گئی، روپے کے مقابلے میں کتنا اضافہ ہو گیا؟

لاہور (پی این آئی) متحدہ عرب امارات سے رقوم بھیجنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر، اماراتی درہم کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، اگلے چند روز کے دوران قیمت میں مزید اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، وہیں دیگر کرنسیوں خاص کر امارای درہم کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کچھ عرصہ قبل پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں اماراتی درہم کی قیمت 41 روپے کی سطح سے نیچے چلی گئی تھی، تاہم اس وقت اماراتی درہم کی موجودہ قیمت 41 روپے 80 ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں اماراتی درہم کی قیمت 42 روپے کی سطح سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے، تاہم بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، جس کی وجہ سے اماراتی درہم کی قیمت بھی کم ہو کر 41 روپے 40 پیسے کی سطح تک آ سکتی ہے۔دوسری جانب کئی روز کی مسلسل گراوٹ کے بعد جمعہ کے روز پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.55روپے سے کم ہو کر154.45روپے اور قیمت فروخت154.65روپے سے کم ہو کر154.55روپے پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید154.50روپے سے گھٹ کر154.40روپے اور قیمت فروخت155روپے سے گھٹ کر154.70روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 187.50روپے سے کم ہو کر186.50روپے اور قیمت فروخت189روپے سے کم ہو کر188روپے ہو گئی۔ جبکہ50 پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے کم ہو کر217.50روپے اور قیمت فروخت 219.50 روپے سے کم ہو کر219 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close