امریکی کرنسی کی اڑان کو ریورس گئیر لگ گیا ، انٹر بینک میں سستا ہو گیا

لاہور(پی این آئی )کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا ، انٹر بینک میں سستا ہو گیا تفصیلات کے مطابق اسیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو امریکی ڈالر 41پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 154 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 154 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں ڈالر ایک روپیہ 42 پیسے مہنگا ہو گیا۔ دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے154.75روپے سے گھٹ کر154.55روپے اور قیمت فروخت154.85روپے سے گھٹ کر154.65روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے 154.80 روپے سے گھٹ کر 154.50 روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کی کمی سے155.10 روپے سے گھٹ کر 155 روپے ہو گئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1روپے کی کمی سے188.50 روپے سے گھٹ کر 187.50 روپے اور قیمت فروخت 190 روپے سے گھٹ کر189 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے218.50 روپے سے گھٹ کر218 روپے اور قیمت فروخت220 روپے سے گھٹ کر 219.50 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close