امریکی کرنسی پھر بے قابو، ڈالر دو ماہ کی بلند کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) ڈالر کی قیمت پھر سے بے قابو، امریکی کرنسی کی قدر 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافے کا شروع ہونے والا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔ عید تعطیلات سے قبل ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم گزشتہ ہفتے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، جس باعث امریکی کرنسی کی قیمت میں چند روز کے دوران 2 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز انٹربینک اور اوپن کرنسی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 155 روپے سے تجاوز کر گئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔یوں پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ تاہم دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 8.8 کروڑڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 86 کروڑ ڈالر سے اضافہ ہوگیا ہے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر7 ارب 15 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔اسی طرح پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز جمعرات کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں کسی ایک دن میں کاروبار کا یہ سب سے بڑا حجم ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کی گئی۔واضح رہے گزشتہ روز26 مئی2021ء کو بھی بتایا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید511.65 پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور 67.13 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت85 ارب 36 کروڑ19 لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت 130فیصد زائد ہے۔گز شتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث نہ صرف تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 46855 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس511.65 پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 228.66 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19126.85پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس333.82 پوائنٹس کے اضافے سے 31528.66پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر423 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 284کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 125میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80 کھرب 12ارب 13کروڑ18لاکھ روپے سے بڑھ کر80 کھرب97ارب49 کروڑ37لاکھ روپے ہو گئی۔ جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار شیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں130 فیصد زائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص 927.04روپے کے اضافے سے 16599 روپے اوروائتھ پاک138.26روپے کے اضافے سے 1981.84روپے ہوگئی جب کہ محمود ٹیکس 20روپے کی کمی سے 400 روپے ہوگئی۔

close