عید کی تعطیلات میں پاکستانیوں نے اے ٹی ایمز سے کتنے سو ارب روپے نکلوائے، حیران کن اعدادوشمار جاری

اسلام آباد(پی این آئی)عید الفطر کے دنوں میں پاکستانی عوام نے اے ٹی ایمز سے کتنے ارب روپےنکالے ، اسٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسیٹ بینک آف پاکستان نے جاری اعدادو شمار میں بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کی مشترکہ کاوشوں سے رمضان المبارک اور عید الفطر کے دوران اے ٹی ایمز کی سروسز 96.6فیصد رہیں جبکہ عید الفطر کے دوران اپ ٹائم مزید بڑھ کر 98فیصد رہا ۔ رمضان اور عید کی چھٹیوں کے دوران 63.2 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے ریکارڈ 827.2 ارب روپے واپس نکالے گئے جبکہ صرف عید کی چھٹیوں کے دوران 11.6 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 137.8 ارب روپے واپس نکالے گئے ہیں ۔ عید کی تعطیلات کے دوران بغیر کسی تعطل اے ٹی ایم سے متعلق خدمات کو یقینی بنانے کے لئے وقف شدہ اسٹیٹ بینک عملہ چوبیس گھنٹے موجود تھا جبکہ عوام کی جانب سے 500 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں جن کو کم سے کم وقت میں فوری طور پر بینکوں کے پاس حل کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں