صرف سعودی عرب میں سونا مہنگا ہو گیا

جدہ (پی این آئی) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ سونے کی عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم اور برقرار ہیں۔
سعودی عرب کی عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 226.54 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ 21  قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 198.22 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 18 قیراط ایک گرام سونا 169.91 ریال میں دستیاب رہا۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت 7050 ریال اور 21 قیراط کے 8 گرام سونےکے بسکٹ کی قیمت 1585.80 ریال رہی ہے۔ 
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے سے اب تک سونے کے نرخوں میں استحکام ہے۔ ایک  اونس سونے  کی قیمت  1876.70 ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکہ کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے طویل المیعاد معاہدے کم قیمت پر ہوئے۔ 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک اونس سونے کی قیمت 1877.90 ڈالر رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close