کراچی (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں 2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1881ڈالر ہو گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 171روپے کی کمی سے 93ہزار536روپے پر آ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں