لاہور(آئی این پی)لاہور میں روٹی کی قیمت میں نان بائیوں نے خود ساختہ 2 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد اب روٹی 10روپے کی ہوگئی،نجی ٹی وی کے مطابق نان بائیوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے آٹے کا تھیلا 850 روپے میں مل رہا تھا، اب اس کی قیمت 1070روپے ہو گئی ہے جس کے باعث روٹی 10روپے میں بیچنے پر مجبور ہیں،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کی قیمت کنٹرول کرے تاکہ انہیں سستی روٹی میسر آسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں