اسلام آ باد ( آن لائن ) ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2 ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے اضافہ دیکھا گیا۔ کراچی میں 1360، اسلام آباد 1333، لاہور 1070 اور پشاور میں قیمت 1150 تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بیس کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 1266، راولپنڈی میں 1333 روپے میں دستیاب ہے جبکہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 1080 روپے تک کا ہو گیا ہے۔لاہور میں آٹے کا تھیلا 1070 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ فیصل آباد، بہاولپور میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1106 میں مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1000 روپے تک ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کا تھیلا 1080 روپے، حیدر آباد میں 1300 روپے اور سکھر میں 1120 روپے تک کا فروخت ہو رہا ہے۔ لاڑکانہ کے شہری آٹے کا تھیلا 1180 روپے میں خرید رہے ہیں۔پشاور اور بنوں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1150 روپے کا ہے۔ کوئٹہ میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک میں بک رہا ہے۔ اس کے علاوہ خضدار میں آٹے کا تھیلا 1220 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں