حکومت نے صرف گزشتہ نو ماہ میں کتنے سو ارب روپے کا قرض واپس کیا؟ اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں

کراچی (پی این آئی)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 433 ارب ایک کروڑ روپے کا قرض واپس کیا گیا، صرف سود کی مد میں 637 ارب روپے ادا کئے گئے ، 9ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری بھی 32 فیصد کم ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی سے اپریل کے دوران براہ راست سرمایہ کاری 32 فیصد کم ہوکر ڈیڑھ ارب ڈالر رہی ، سٹاک مارکیٹ سے 10 ماہ میں 28 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری نکالی گئی ، رواں مالی سال 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا ، سرمایہ کاری 40فیصد کم ہوئی جبکہ پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم 45ہزار 4 سو 70 ارب روپے سے بڑھ گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق نو ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قرض اور مالی ذمے داریوں کاحجم 6.2فیصد بڑھا ، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 433 ارب ایک کروڑ روپے کا قرض واپس کیا گیا ، صرف سود کی مد میں 637 ارب روپے ادا کئے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں