بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، فی یونٹ کتنی سستی ہونیوالی ہے؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دے دی ۔ نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا۔ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی جبکہ اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت6.60 روپے فی یونٹ تھی۔یاد رہے 7 مئی کو نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی ۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دے دی ۔ نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close