لاہور (آئی این پی) ا سلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کل اتوارکو بھی لاک ڈائون کے باعثتمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی، کراچی میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش ہوگی،لاہور میںاتوار کو لاک ڈائون کے باعث کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ پٹرول پمپس، تندور اور ڈیری شاپس کھلی ر ہیں گی، انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باعث ریسٹورنٹس بھی بند ہیں،خیبر پختونخوا میں بھی ہفتہ وار لاک ڈا ئون کے تحت بازار بند رہے۔ بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ ہوٹل رات 12 تک کھلے رہے۔ میڈیکل سٹورز، پٹررول پمپس اور کریانہ کی دکانوں کو استثنی حاصل ہے،اسلام آباد میں بھی اتوار کو لاک ڈائون برقرار رہے گا۔ تمام بڑی مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گی، فارمیسی، کریانہ سٹورز، دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔
عثمان بزدار سے پرویزخٹک کی ملاقات، اعلیٰ قیادت کاکیا پیغام لے کے آئے؟
لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمران باتیں بناتے رہے اور ہم حقیقی منصوبے لائے ہیں، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی لاہور میں وزیردفاع پرویزخٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹنک نے عثمان بزدار کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اہم پیغام پہنچایا۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں، انتقام نہیں بلکہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں،انہوں نے کہا کہ اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج پرعملدرآمد شروع ہوچکا ہے، پنجاب دوسرے صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پرعمل پیراہے،اس موقع پر پرویزخٹک نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں