رانی کھیت کی وبا پھوٹ پڑی پولٹری فارموں میں 80 فیصد مرغیاں مرگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)مرغیوں میں ر ا نی کھیت کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے پولٹری فارموں میں 80فیصد مرغیاں مر چکی ہیں، پولٹری صنعت میں بحران، صورت حال پر غور کے لئے ملک بھر کے وٹرنری سائنسدانوں کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، روزنامہ جنگ میں تجمل گرمانی کی شائع خبر کے مطابق این ڈی وائرس سے پھیلنے والی بیماری جو نیو کاسل ڈیزیز اور رانی کھیت کہلاتی ہے، ایک ماہ قبل پھیلنا شروع ہوئی اور اس وقت ملک کے تمام علاقے اس کی زد میں آ چکے ہیں، بیماری سے مرغی کا سانس بند ہو جاتا ہے اور ایک دن میں موت واقع ہو جاتی ہے، ذرائع نے بتایا کہ پولٹری فارموں میں بیماری پھیلنے کی وجہ سے 80فیصد مرغیاں مر چکی ہیں۔ ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ سید کمال ناصر نے رابطے پر بتایا کہ مرغیوں میں این ڈی وائرس نے حملہ کر دیا ہے ، اس وائرس کو ابتدا میں کنٹرول کر لینا چاہئے تھا، لیکن وائرس کے شکل بدلنے کی وجہ سے کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ اس وقت مرغی کے گوشت کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close