حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت 1روپے 72پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، بجلی 3مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے مالی سال 2020کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی، مالی سال کی پہلی، دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 90پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close