کراچی ( آن لائن )مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر65پیسے کی کمی سے154ڈالر کی سطح سے نیچے آگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید153.35روپے اور قیمت فروخت153.45روپے مستحکم جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید65پیسے کی نمایاں کمی سے154روپے سے گھٹ کر153.35روپے اور قیمت فروخت85پیسے کی کمی سے154.30روپے سے گھٹ کر153.45روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186.50روپے سے بڑھ کر187روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 188روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216روپے سے بڑھ کر217روپے اور قیمت فروخت217.50روپے سے بڑھ کر218روپے ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں