ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، یکدم روپےکے مقابلے قدر میں بڑی کمی

کراچی (پی این آئی ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو ا تو کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر اس وقت 153.26 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغا ز میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، آج صبح مارکیٹ کھلی تو 100 انڈیکس 45 ہزار 574 پوائنٹس پر تھی تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 136 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 710 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔مقامی مارکیٹ کے علاوہ عالمی منڈی سے بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 29 سینیٹ اضافہ ہواہے جس کے بعد تیل 62.23 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیاہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4.90 ڈالر کم ہوئی ہے اور اس وقت 1877 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے ۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close