کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں ڈالر153روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 154روپے سے تجاو ز کر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.80روپے سے بڑھ کر153.10روپے اور قیمت فروخت152.90روپے سے بڑھ کر153.20روپے پر جا پہنچی اسی طرح 60پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153روپے سے بڑھ کر153.60روپے اور قیمت فروخت153.40روپے سے بڑھ کر154روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 187.50روپے سے بڑھ کر187.80روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216روپے اور قیمت فروخت218روپے پر بدستور برقرار رہی۔#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں