سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

کراچی (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی۔بدھ کو عالمی مارکیٹ میں 12ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1854ڈالر ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400روپے کی کمی سے 1لاکھ7ہزار 650روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 342روپے کی کمی سے 92ہزار292روپے پر آ گئی۔#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں