کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںدوروز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو حصص فروخت کا دباو ¾ بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 299.71پوائنٹس کی کمی سے45682.11پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ58.79فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو20 ارب69کروڑ2لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 7.73فیصد زائد رہا۔پاکستان استاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45610پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیامندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 299.71پوائنٹس کی کمی سے45682.11پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح157.06پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18668.95پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 80.76پوائنٹس کی کمی سے30794.25پوائنٹس پر جا پہنچا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 398کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے148کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 234میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر78کھرب89ارب 65کروڑ33لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 57کروڑ83لاکھ9ہزار شیئرز رہا جو منگل کے مقابلے میں4کروڑ15لاکھ16ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے وائتھ پاک کے حصص96.31روپے کے اضافے سے1380.49روپے اورمری پٹرولیم25.38روپے کے اضافے سے1600.31روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائرفائبر55.58روپے کی کمی سے776روپے اورنیسلے پاکستان 50روپے کی کمی سے5550روپے ہوگئی۔#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں