حکومت نے عوام کے دل جیت لئے

پشاور( آ ئی این پی)سٹی شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر خان گل اور جنرل سیکرٹری عامر دائود پراچہ نے پنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا پسماندہ صوبہ ہے جہاں دہشت گردی کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار نہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے دہشت گردی پر قابو پایا جس کی وجہ سے کاروبار و روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ٗ حالیہ کورونا وباء سے نمٹنا بھی حکومت کے کارناموں میں ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت نے تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے تو شادی ہالز بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ اس کاروبار سے وابستہ لاکھوں کارکن بیروزگار ہو چکے ہیں ان کے گھروں میں راشن نہیں ٗ چولہے بجھ چکے ہیں اور غریب کارکن فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شادی ہالز ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close