قومی خزانہ ڈالرز سے لبالب بھرنا شروع ہو گیا، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

کراچی(پی این آئی) عید کے بعد قومی خزانہ پھر سے ڈالرز سے بھرنا شروع، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر16کروڑ77لاکھ ڈالرز اضافے سے 22ارب91کروڑ3لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر89لاکھ ڈالرز کی کمی سے 7 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز جب کہ سرکاری ذخائر 17کروڑ66لاکھ ڈالرز اضافے سے 15ارب77کروڑ45لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز،پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار، ڈالر کی قیمت مِیں اضافہ ہوگیا۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کااضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.40روپے سے بڑھ کر152.60روپے اور قیمت فروخت152.50روپے سے بڑھ کر152.70روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.60روپے سے بڑھ کر152.70روپے اور قیمت فروخت153روپے سے بڑھ کر153.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 183.80روپے سے بڑھ کر184.65روپے اور قیمت فروخت185.50روپے سے بڑھ کر186.25روپے ہو گئی2.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے بڑھ کر214روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے بڑھ کر216روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close