پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی ) عید کی چھٹیوں اور لاک ڈائون کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ پیر17 مئی کو کیا جائیگا۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ٹی وی ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 90 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے پچیس پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close