مٹن 1700روپے، بیف 1300روپے، مرغی کا گوشت 470روپے فی کلو فروخت ہونے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی

فیصل آباد(آن لائن) مہنگے داموں مٹن 1700روپے،بیف 1300روپے اور مرغی کاگوشت 470روپے فی کلو فروخت ہونے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ، ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے مٹن،بیف اور مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر30دکانیں سیل،60 قصابوں ومرغ فروشوں کے خلاف مقدمات درج اور 30 کو گرفتار جبکہ8لاکھ89ہزار روپے جرمانہ کیا۔ کے مطابق شہر بھر میں گذشتہ چند روز سے مٹن،بیف اور مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت ہورہا تھا اور شہر کو لوٹ جارہا اقصاب نے اپنے اپنے ریٹ مقر ر کر رکھے تھے شہریوں کی شکایات پرضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے ٹھیکریوالہ،گٹ والا،پینسرہ اور دیگر علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں کے طوفانی دورے کرکے 315۔ انسپکشنز کیں اور مٹن،بیف،چکن،پھل،سبزیوں اور کریانہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں اور نرخناموں کی موجودگی کو چیک کرتے ہوئے مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے کی پاداش میں دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا۔تحصیل سٹی میں 7 قصابوں کے خلاف مقدمات درج اور ایک گرفتار،تحصیل جڑانوالہ میں 7 دکانیں سیل،14مقدمات درج اور 11 گرفتار،تحصیل سمندری میں قصابوں کو 2 لاکھ 77 ہزارروپے جرمانہ اور تاندلیانوالہ میں گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں دکانداروں کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوسخت ہدایات جاری کیں کہ وہ گوشت مہنگا بیچنے والوں کو قانون کے سخت کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں سے خریداروں کو ریلیف ملنا چاہیے اس ضمن میں ناقص پروفارمنس برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں