مٹن، بیف اور مرغی کا گوشت مہنگا فروخت کرنے پر 7 دکانیں سیل، 2 قصاب ومرغ فروشوں کیخلاف مقدمہ، 12 گرفتار

فیصل آباد(آن لائن)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے دویوم میں مٹن،بیف اور مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر7دکانیں سیل،2قصابوں ومرغ فروشوں کیخلاف مقدمات درج اور 12کو گرفتار جبکہ4لاکھ89ہزار روپے جرمانہ کیا۔آن لا ئن کے مطابق تحصیل سٹی میں 7 قصابوں کے خلاف مقدمات درج اور ایک گرفتار،تحصیل جڑانوالہ میں 7 دکانیں سیل،14مقدمات درج اور 11 گرفتار،تحصیل سمندری میں قصابوں کو 2 لاکھ 77 ہزارروپے جرمانہ اور تاندلیانوالہ میں گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں دکانداروں کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوسخت ہدایات جاری کیں کہ وہ گوشت مہنگا بیچنے والوں کو قانون کے سخت کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں سے خریداروں کو ریلیف ملنا چاہیے اس ضمن میں ناقص پروفارمنس برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close