بورڈ آف ریونیو میں کالی بھیڑوں کی شامت ، 110اہلکاروں کے خلاف کارروائی، 12 نوکری سے برخاست

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے بورڈ آف ریونیومیں موجود کالی بھیڑوں اور رشوت خور ملازمین کی شامت آگئی، عوامی شکایات اور بدعنوانی کے الزامات پر 110اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، 12اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا۔بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق رشوت ستانی اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اہلکاروں پر الزامات کی تحقیقات کے بعد 110اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں 12 اہلکاروں کو برخاست کیا گیا جبکہ 12کو معطل کر دیا گیا، شہریوں نے محکمے میں موجود رشوت خور اہلکاروں کے خلاف اقدامات کو سراہا۔ بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق محکمے میں موجود اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات اور الزامات کے بعد مزید 65 انکوائریاں بھی جاری ہیں۔۔۔۔۔

کاٹن فیکٹری کے گودام سے گندم کی 80 ہزار بوریاں برآمد

راجن پور (این این آئی)راجن پورضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 کاٹن فیکٹریوں کے گودام سے گندم کی 80 ہزار بوریاں برآمد کرلی ہیں۔اسپیشل برانچ پولیس کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال کے ہمراہ پولیس نیکاٹن کی 2فیکٹریوں کے گودام پر کارروائی کرتے ہوئے گندم کی 80 ہزار بوریاں برآمد کرلی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق تمام گندم کی بوریاں ضبط کر کے محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی ہیں اور دونوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی گندم کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close