کورونا کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے انکشاف کر دیا

کراچی(آئی این پی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران پاکستانی روپے کی قدر 8سے 9فیصد کم ہوئی،روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ اب پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں ایک لاکھ 30 ہزار اکائونٹ کھولے گئے،رضا باقر نے کہا کہ سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے پاکستانی اپنے ملک بھیج رہے ہیں جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔۔۔۔

آٹے کی قیمتیں بے قابو ایک ہفتے میں 20 کلو کا تھیلا 473 روپے تک مہنگا

اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں آٹے کی قیمتیں بے قابو ہوگئی ،حالیہ صرف ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 473 روپے تک مہنگا ہوا، تھیلے کی قیمت ایک ہزار 333 روپے تک پہنچ گئی ،گندم کی ریکارڈ درآمدات کے باوجود شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،حالیہ ایک ہفتے میں حیدر آباد اور لاڑکانہ میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا بیس،بیس روپے تک مہنگا ہوا،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ ایک ہفتے میں ملک آٹے کے بیس کلو تھیلے کی اوسط قیمت میں 31 روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آٹے کی اوسط قیمت ایک ہزار 112 روپے سے تجاوز کر گئی،ادارہ شماریات کے مطابق کراچی،حیدر آباد 1300،خضدار 1270،کوئٹہ 1250،لاڑکانہ 1180،پشاور،بہاولپور،فیصل آباد 1106،بنوں 1100،سکھر،سیالکوٹ،ملتان 1080،لاہور 1070،گوجرانوالہ 1050 اور سرگودھا میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار روپے تک ہے۔راولپنڈی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ٗملک میں آٹے کی قیمت رکارڈ سطح پر پہنچ گئی،آٹے کی قیمتوں میں شہریوں کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے صرف دعووں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے،گندم کی ریکارڈ درآمدات اور رمضان کے باوجود شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں راولپنڈی میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 473 روپے تک بڑھی جس کے بعد راولپنڈی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار 333 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ ہفتے تک راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہورہا تھا،اسی طرح اسلام آباد میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 396 روپے تک مہنگا ہوکر قیمت 1266 روپے تک ہوگئی-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں