عید کی چھٹیوں میں بھی کام ہو گا؟8 مئی اور 10 تا 11 مئی کون سے سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے؟

اسلام آباد(آئی این پی)ایف بی آرملکی بر آمدات اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی سہولت کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کسٹمز ونگ نے تمام کسٹمز فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 8 مئی اور 10 تا 11 مئی 2021 کو اپنے دفاتر کھلے رکھیں ۔ اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو پہلے سے ہی ان تاریخوں میں بینک کھلے رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تا کہ تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔تمام کسٹمز فیلڈ دفاتر کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ و ہ اپنے افسران و اہلکاروں کی عیدالفطر کے دوران ڈیوٹی روسٹر کو جاری کر دیں تا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران تمام کنسائینمنٹس باالخصوص جلد خراب ہونے والی اشیا کو کلیئر کیا جا سکے۔ پورٹ اتھاریٹیز، ٹرمینل آپریٹرز اور زمینی بارڈر سٹیشنز کو ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تمام تجارتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کو بھی ان سہولتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ برآمدکنندگان کو بلاتعطل خدمات فراہم کی جا سکیں تا کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران اور کرونا وبا کی وجہ سے پیدا کردہ حالات میں اپنے ایکسپورٹ آرڈرز کو تکمیل تک پہنچا سکیں اور ملکی معیشت کو تقویت دے سکیں۔۔۔۔۔\

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close