حکومت نے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں بڑی تبدیلی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )حکومت نے قومی بچت کی سکیموں میں شرح منافع میں ردوبدل کیا ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد اور تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 6.92 فیصد سے بڑھا کر 7.04 فیصد کردی گئی۔ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس،بہبود، شہداء اور پینشنرز سرٹیفکٹس اور سیونگز اکاؤنٹس اورایک سال کے لیے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع برقرار رہےگی، شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق سات مئی سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد اور تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 6.92 فیصد سے بڑھا کر 7.04 فیصد کردی گئی۔

close