کورونا سے کاروبار کرنے کا نادر موقع، ویکسین منگوائیں، بھاری منافع کمائیں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسداد کورونا ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ،عوام کو معیاری ویکسین لگائی جائے گی،پاکستان میں وافر مقدار میں ویکسین موجود ہے، کمرشل ادارے ویکسین منوا سکتے ہیں شرائط پوری کریں تو حکومت اور ڈریپ ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی امپورٹ کی اجازت دے گی، اس وقت 40سال تک شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر اور سی او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی عاصم رئوف نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای سی عاصم رئوف نے کہا ہے کہ کمرشل ادارے ویکسین منوا سکتے ہیں شرائط پوری کریں تو حکومت اور ڈریپ ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی امپورٹ کی اجازت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وافر مقدار میں ویکسین موجود ہے ،عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔ سی ای او ڈریپ عاصم روف نے کہا کہ نجی ہسپتال اپنے استعمال اور ملازمین کیلئے ویکسین منگوا سکتے ہیں،کوئی ادارہ عطیہ کرنے کے طور بھی ویکسین منگوا سکتا ہے۔ قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد 24 گھنٹوں میں این او سی دے دیا جائے گا۔ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر نے کہا کہ پاکستان میں وافر مقدار میں ویکیسن موجود ہے اس وقت 40 سال تک شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ویکسین کیلئے شیڈول افراد بروقت ویکسین لگوائیں۔ ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا، عوام کو معیاری ویکسین لگائی جائے گی، عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین کیلئے رجسٹرڈ کروائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close