یوٹیلیٹی اسٹورز چینی کے ساتھ دوسری اشیاء کی لازمی خریداری کا فارمولہ ختم کرے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سفارش کر دی

اسلام آباد( آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی کے ساتھ دیگر اشیاء لازمی خریدنے کی شرط ختم کرنے کی سفارش کر دی ، جبکہ سیکرٹری صنعت و پیداوا ر کوکچھ ریجنز میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں غبن سے متعلق معاملے پر محکمانہ اکائونٹس کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی، کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے لیئے علیحدہ میٹنگ رکھنے کا فیصلہ کر لیا، پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر نور عالم خان نے قومی احتساب بیورو (نیب )سے متعلق آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے لئے بلایا گیا ذیلی کمیٹی کا اجلاس منسوخ کیئے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کچھ ادارے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں نہیں آنا چاہتے،میں نے جمعہ کو ذیلی کمیٹی کی میٹنگ بلانے کی کوشش کی لیکن مجھے میٹنگ نہیں رکھنے دی گئی، پھر مجھے کمیٹی سے نکال دیں، چیئرمین نیب کمیٹی میں نہیں آنا چاہتے ، قانون کو فالو کریں،کمیٹی نے معاملے پر ان ہائوس میٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر نور عالم خان نے نیب سے متعلق آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے لئے بلایا گیا ذیلی کمیٹی کا اجلاس منسوخ کیئے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کچھ ادارے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں نہیں آنا چاہتے،میں نے جمعہ کو ذیلی کمیٹی کی میٹنگ بلانے کی کوشش کی لیکن مجھے میٹنگ نہیں رکھنے دی گئی، پھر مجھے کمیٹی سے نکال دیں، چیئرمین نیب کمیٹی میں نہیں آنا چاہتے ، قانون کو فالو کریں ، چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ چیئرمین نیب کسی اور کو پرنسپل اکائونٹنگ افسر نامزد کر دیں، چیئرمین کمیٹی نے نور عالم خان سے کہا کہ ہم سارے آپ کے ساتھ ہیں، رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ معاملے پر ایک ان کیمرا میٹنگ بلا لیں،کمیٹی نے معاملے پر ان ہائوس میٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا،اجلاس کے دوران وزارت صنعت و پیداوار کے سال 2019-20کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے متعلق آڈٹ اعتراض کا بھی جائزہ لیا گیا،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو کچھ ریجنز میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں 40ملین روپے کے غبن سے متعلق معاملے پر بریفنگ دی،رکن کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ ریکوریز اتنی سست کیوں ہیں ؟ سیکرٹری صنعت پیدوار نے کمیٹی کو بتایا کہ 11ملین کی رقم باقی ہے، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کمیٹی کو بتایا کہ 11 ملین ریکور کرلیئے ہیں، دوبڑے کیسز ہیں، ایک ملزم مفرور ہے، رکن کمیٹی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جن لوگوں سے پیسہ ریکور ہوا ہے ان کے خلاف کیاایکشن لیا گیا ہے؟ رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ محکمہ کریمنل لیٹیگیشن میں کیوں نہیں جاتا ؟ کریمنل لیٹیگیشن میں جائیں،چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری صنعت پیداوار کو ہدایت کی کہ معاملے پر محکمانہ اکائونٹس کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرائیں، رکن کمیٹی نورعالم خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی کی خریداری کے لیئے قطاریں لگنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو چینی کے لیئے قطاروں میں کھڑا کرتے ہیں ، بغیر شناختی کارڈ کے چینی دینی چاہیئے، کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے ساتھ دیگر اشیاء لازمی خریدنے کی شرط ختم کرنے کی سفارش کر دی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے لیئے علیحدہ میٹنگ رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close