سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، اس منصوبے کودنیاکی کوئی طاقت روک نہیں سکتی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ چین کے ساتھ ہمارے آزمودہ تعلقات ہیں، چین کے تعاون سے ترقی کے بڑے منصوبے جاری ہیں، شاہراہوں کی تعمیر اور باہمی تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، سی پیک منصوبے ہر صورت میں مکمل ہوں گے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبے پر جلد کام شروع ہو رہا ہے۔ پشاور سے کراچی تک موٹروے کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ بلوچستان میں شاہراہوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ سی پیک کا مغربی روٹ مکمل ہونے سے علاقائی روابط بڑھیں گے اور ترقی کا عمل تیز ہو گا۔انہوں نے کہاکہ رشکئی اور فیصل آباد میں اکنامک زونز پر کام جاری ہے۔ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ کراچی میں ٹریفک رش کی وجہ سے سرمایہ کار گوادر کو ترجیح دے رہے ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، اس کے علاوہ چین بعض نئے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ کینیڈین،جرمن اورچینی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں ، یہ تینوں ممالک طبی آلات کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کراچی چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سے سیکھنے اور مشورے لینا آیاہوں، سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، اس منصوبے کودنیاکی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔


عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک 40 سال دہشت گردی میں گھرارہاانفراسٹرکچرمتاثراورجانی نقصان ہوا، دنیامیں کسی قسم کی بھی جنگ کے بعد تعمیر نو ہوتی ہے، 40سال جنگ لڑنے کے بعد اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 2 سال قبل گوادر فری زون فیز 60 ایکٹر پر شروع کیا تھا، 12 میں سے 6 فیکٹریوں کی تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں۔انہوں نے سی پیک کے تحت بڑھتی معاشی سرگرمیوں سے متعلق بتایا کہ وہاں ایک فیکٹری نے پروڈکشن شروع کردی ہے۔


عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ فیز 2 کا آغاز ہونے والا ہے جو 22 سو ایکٹر پر محیط ہے اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بہت سے منصوبے مکمل ہوتے نظر آ رہے ہیں، سی پیک منصوبہ کے تحت ملتان سکھرموٹروے مکمل ہوگیا۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں بہت سے لوگ دلچسپی ظاہر کررہے ہیں، فیصل آباد اقتصادی زونز میں کینیڈین، جرمن اور چینیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔منصوبوں کے حوالے سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ ملتان سکھرموٹرویاورہزارہ موٹروے مکمل ہوگئی ہے، تھرسمیت اندرون سندھ میں بہت سے منصوبے شروع ہوچکے ہیں، موٹروے بنائیں گے، جس سے پشاور کراچی کا سفرکم ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ژوب سے کوئٹہ آن گراؤنڈکام شروع ہوچکاہے، وزیراعظم کوئٹہ سے خضدارگئے ۔انہوں نے پوراپلان اعلان کیا، خضدارسے آواران اورہوشاب کا منصوبہ بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ گوادرسے اوپررابطہ سڑکوں پرکام شروع ہوچکاہے۔پاک چین تعلقات سے متعلق عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چین سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کی خواہش رہی ہے،خواہش ابھی سے نہیں1952سے ہے، ہماری خواہش ہے چین سے روڈنیٹ ورک اور تجارت بڑھے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سڑکوں،توانائی اورفائبرآپٹک سے اگے جارہے ہیں، ہم زراعت کی طرف بڑھ رہے ہیں، کچھ نئے پراجیکٹس کا آغاز کرنے میں چین دلچسپی رکھتا ہے، چینی اب ہمارے ساتھ آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنا چاہتے ہیں، گوادر فری زون میں ایک ہزار ایکڑ کا اکنامک سیکٹر بننے جا رہا ہے۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹریلائزیشن میں گوادرفری زون ہوگا، گوادرفیزٹوکیلیے تیارہیں جو22سوایکڑپرمحیط ہے، منسٹری آف میری ٹائم کے ساتھ کراچی پورٹ پرکام کررہے ہیں، ہر چیمبر آف کامرس جانااورمشورے لینا چاہتے ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مزید کہا کہ صرف وہ منصوبے منظورہورہے ہیں جن کی ضرورت ہے، کوہالہ،آزادپتن میں ہائیڈرل پروجیکٹ پاورمعاہدے کیے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں