سجاول (پی این آئی) سندھ کے ضلع سجاول سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کردی گئی۔ ماڑی پٹرولیم اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے سجاول کے شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پروڈکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ بنیاری ایکس ون فیلڈ سے گیس کا تخمینہ ساڑھے نو لاکھ مکعب فٹ یومیہ لگایا گیا ہے۔ یہاں سے گیس کی پیداوار شروع ہونے کے بعد ملک میں گیس کی قلت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ سندھ کے ضلع سجاول سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کردی گئی۔ ماڑی پٹرولیم اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے سجاول کے شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پروڈکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں