آئی ایم ایف نے انسداد کورونا کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے، وفاقی سیکرٹری خزانہ نےاعتراف کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، پیر کوخزانہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، بجٹ اسٹریٹیجی پر پارلیمنٹ، صنعت کار اور تاجروں سے مشاورت کریں گے،انہوں نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈائون کی وجہ سے معاشی حکمت عملی متاثر ہوتی ہے،کوروناکی وجہ سے معیشت نے بہت مختلف رخ اختیارکی ہے،سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی گنجائش ہے، آئی ایم ایف کو کورونا کے دوران معاشی حقیقت سے آگاہ کریں گے،سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، انسداد کورونا کیلئے آئی ایم ایف فوری فنڈز کی ضرورت نہیں ہے، گزشتہ سال آئی ایم ایف نے انسداد کورونا کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close