عید سے پہلے سونا مہنگا ہونا شروع ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی(پی این آئی)پاکستان میں کی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اور 10گرام کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1781 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 104100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89249روپے ہوگی۔تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360روپے پر اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close