گزشتہ 9ماہ میں پاکستان کے بیرونی قرض میں کتنے ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا؟ ہوشربا تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے تحت جولائی سے مارچ 2021 تک حکومت نے 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا، اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان نے چار ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں حاصل کئے گئے،3 ارب 12 کروڑ ڈالر کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے حاصل کئے گئے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایک ارب 35 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا،43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اجناس کی فنانسنگ کیلئے حاصل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا، عالمی بینک نے دو ارب 25 کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو 93 کروڑ80 لاکھ ڈالر قرض دیا، فرانس نے تین کروڑ 48 لاکھ ڈالر، امریکہ نے آٹھ کروڑ 62 لاکھ اور چین نے 14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔ حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے تحت جولائی سے مارچ 2021 تک حکومت نے 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close