تعمیرِ وطن کے لئے جو کرتے ہیں دن رات کام، اُن مزدوروں کی انتھک محنت کوسلام

تعارف

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے ،جس کی بنیاد 1978میں فوجی فاؤنڈیشن اور ہیلڈور ٹوپسوئی اے /ایس ڈنمارک کے اشتراک سے رکھی گئی۔کمپنی نے پچھلے 42سالوں میں بہت تیزی سے ترقی کی اور اب پاکستان میں وسیع فرٹیلائزر مارکیٹ شیئر کے ساتھ 3 فرٹیلائزر پلانٹس کی مالک ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ فوجی فریش اینڈ فریز اور ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ اور اولیو ٹیکنیکل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈبھی اس کا حصہ ہیں اوراس کے ماتحت اداروں میں FFBL، عسکری بینک ، پاک ماروک ،فوجی سیمنٹ اور HUBCO شامل ہیں ۔

Assortment of OPA French Fries (A Product of FFFL) at Fauji Fresh n Freeze Plant, Sahiwal (Punjab)

مزدوروں کی بہتری کے لئے ایف ایف سی کے اقدامات

ایف ایف سی اپنی لیبر فورس پر مستقل سرمایہ کاری کررہی ہے تاکہ اس کی لیبر فورس پیشہ وارانہ صحت اور تحفظ کے بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کی ضروری مہارت حاصل کر سکے ۔ ایف ایف سی ان کے لئے ایک ہم آہنگی بھرا کام کا ماحول اور مساوی کام کے مواقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنا مقام بنا سکے۔ ایف ایف سی نے لیبر فورس کے تحفظ کی یقین دہانی کے لئے اک سیفٹیٹریننگ پروگرام کی بھی شروعات کی ہے ۔ پلانٹ کے تحفظ اور مرمت کے منصوبے پروسس کی سالمیت کی تصدیق کرتے ہیں اور پروسس سیفٹی کے واقعات  کی شدت میں کمی لاتے ہیں۔ کمپنی مزدوروں کی گھریلو زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کرتی ہے اور انہیں میڈیکل کی جدید سہولیات فراہم کرتی ہے اور ان کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے سہولیات دیتی ہے ۔ ایف ایف سی ” نقصان نہیں- چوٹ نہیں” پر یقین رکھتی ہے اورآئی ایس او 9001، آئی ایس او 14001اور آئی ایس او 45001کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی ورک فورس کے لئے صحت اور تحفظ کے جدید بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق  صحت ، تحفظ اور ماحول کے لئے پیشہ وارانہ مینیجمنٹ سسٹم “ایچ ایسای ” چلاتی ہے۔ حال ہی میں ایف ایف سی نے اپنے ایف ایف سی پلانٹ سائٹ گوٹھ ماچھی اور میر پور ماتھیلو میں لوسٹ ورک انجری  (LWI)کے بغیر 17اور 7 ملین مین آورز مکمل کر کے تحفظ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اپنی لیبر میں تحفظ کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اور ان کا جذبہ بلند کرنے کے لئےسیفٹیکے واقعات کے بغیر ملین مین آور حاصل کرنے والے ملازمین کو اور پلانٹ کے محفوظ شٹ ڈاؤنز اور ٹرن آراؤنڈز پرسیفٹی ایوارڈز دئیے جاتے ہیں۔

Operations & Maintenance Work at FFC Plantsite

ہم ہمیشہ لیبر کے ساتھ کولیکٹو بارگیننگ اگریمنٹ (CBA)کے ذریعے باہمی تعاون اور مشترکہ عزت کے ساتھاچھے تعلقات کو فروغ دیتے ہیں ان کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل فراہم کرتے ہیں ماحولیاتی نظام کو تحفظ دیتے ہیں اور اپنی ورک فورس کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں ۔

ایف ایف سی اپنی لون سکیمز ، ورکرز حج سکیم ، ورکرز چلڈرن سکالرشپس پروگرامز اور بونس سکیمز کے ذریعے سب سے آگے ہے کیونکہ اس سے لیبر میں کام کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے اور انہیں اپنے ذاتی اہداف پورا کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ کمپنی کسانوں  ) مزدوروں کے شعبے سے متعلقہ (کیضروریات پوری کرنے کے لئے اور ان کی مشکلات دور کرنے کے لئے ان تک اپنے نئے متعارف کردہ ایگری پروگرام کے ذریعےرسائی حاصل کرتی ہے جس کا نام فوڈ سیکورٹی اینڈ ایگریکلچر سنٹر آف ایکسیلینس (FACE)ہے اور اپنی لیبر ان کے خاندانوں اور معاشرے کے دوسرے افراد کااپنے ایمپلائی فنڈز اور ٹرسٹس کے ذریعے خیال رکھتی ہے ۔

کووڈ 19کی وبا کے دوران جب وقت بہت مشکل تھا ایف ایف سی نے اپنی ورک فورس کی اکثریت کوگھر پر رہتے ہوئے مکمل تنخواہ دے کر چھٹیاں دیں ۔

A Community Welfare Initiative – FFC Sona Welfare Hospital at Mirpur Mathelo (Sindh)

ایف ایف سی کے ماتحت ادارے

ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ

ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ (FFCEL)صفِ اول کا ونڈ پاور جنریشن پراجیکٹ ہے جسےایف ایف سی کےمکمل ملکیتی ادارے کے طور پر2009 میں تشکیل دیا گیا ، جس نے 16 مئی 2013 میں کام کا آغاز کیا اور اب تک نیشنل گرڈ کو 975ملین یونٹس کی گرین انرجی فراہم کر چکا ہے ۔ ایف ایف سی ای ایل کے آپریشنز اور مینٹیننس کے لئے100% مقامی لوگوں کو ملازمت دی گئی جس سے مقامی انڈسٹری کو او اینڈ ایم ، انسپیکشن ، ٹریننگ اور آڈٹ سروسز میں ترقی کا موقع ملے گا اور اس سے دوسرے ونڈ فارمز بنانے کے مواقع بڑھیں گے ۔ایف ایف سی ای ایل اپنی تمام ورک فورس بشمول لیبر کو اپنے ادارے کا اثاثہ سمجھتی ہے اور سائٹ پر موجود  بہترین رہا ئش گاہوں ، ڈائننگ کلب اور سپورٹس کی سہولیات کے ساتھ ان کی بہتری کے لئے پر عزم ہے ۔

ایف ایف سی ای ایل کا کیو ایچ ایس ای(QHSE)پروگرام آئی ایس او 9001، آئی ایس او 14001اور آئی ایس او 45001 کے تحت سرٹیفائڈ ہے اور اس کی تمام ورک فورس کے لئے صحت بخش اور محفوظ کام کے ماحول کو یقینی بناتا ہے ۔

اس کا ایک ثبوت2152مین آورز کا ریکارڈ ہے ۔لیبر کے تمام قوانین بشمول کم سے کم تنخواہ، کام کے اوقات وغیرہ پر پوری ایمانداری اور سچائی کے ساتھ عمل کیا جاتا ہے ۔

ایف ایف سی ای ایل اپنے ورکرز پرافٹ پارٹیسیپیشن فنڈ کے ساتھ اب تک 175ملین سے زائد خرچ کر چکی ہے جس میں سے 23.5ملین براہِ راست اہل ورک فورس کو دیا گیا ہے۔

دی ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر (TTC)ایف ایف سی ای ایل کا نمایاں سی ایس آر پراجیکٹ ہے ۔ جو ونڈ انڈسٹری سے متعلقہ تربیت دیتا ہے اور اس سے افرادی قوت اور دیگر پلانٹس کے ملازمین کے حصول میں مدد ملتی ہے ، مقامی ورک فورس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور بیرونی ماہرین پر انحصار کرنے میں کمی آتی ہے اور ونڈ ٹربائن سروسز کے لئے فارن ایکسچینج کم ہو جاتی ہے ۔

FFC’s Initiative to Nurture Future of the Nation – FFC Sona Public School at Mirpur Mathelo (Sindh)

فوجی فیریش اینڈ فریز لمیٹڈ(FFFL)

“ایف ایف ایف ایل ” میں تحفظ کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور تمام ملازمین کے لئے ہر قسم کےخطرے سے خالی کام کا ماحول فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کی جاتی ہیں ۔

اپنے اس عزم کو پورا کرنے کے لئے ایف ایف ایف ایل پلانٹ پرسیفٹی، کوالٹی، پروسیسنگ ، مینٹیننس وغیرہ کے لئے  ان ہاؤس ٹریننگز کرواتا رہتا ہے ۔

ایف ایف ایف ایل اس بات کی یقینی دہانی کرتا ہے کہ محفوط ماحول میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت کیحوصلہ افزائی کی جائے۔

یہ ٹریننگ سیشنز لیبر کو آگ بجھانے کے آلات اور سانس لینے والے آلات کا استعمال، ہنگامی حالات سے نمٹنے کا طریقہ ، خطرات کا ادراک ، محفوظ ڈرائیونگ، اور ایمونیا سیفٹی جیسے کاموں میں مہارت حاصل کرنے کے لئے ترتیب دئیے گئے ہیں ۔

ان مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ، تحفظ کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے ایف ایف ایف ایل کے عزم کے ساتھ ، ایف ایف ایف ایل نے جنوری 2015 سے  کامیابی کے ساتھ 5ملین سیف مین -آورز حاصل کئے ہیں۔

ایف ایف ایف ایل اپنی ورک فورس ، لیبر اور ایمپلائز کو یہ طویل سیفٹی ریکارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتا ہے ۔

ایف ایف سی کا اپنی ورک فورس اور لیبر کو خراجِ تحسین

اس لیبر ڈےفوجی فرٹیلائزر کمپنی اپنے ماتحت اداروں اور اپنی متعلقہ کمپنیز کے ساتھ اپنے فرنٹ لائن ورکرز کو ان کی انتھک محنت اور تعاون کے لئے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے کیونکہ انہی کی بدولت آج ایف ایف سی پاکستان کے فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بزنس لیڈر ہے ۔

اس مشکل وقت میں ایف ایف سی اپنے فرنٹ لائن ورکرز کی تعریف کرتی ہے کہ وہ تحفظ کے تمام اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے کاروبار کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔

ایف ایف سی اور اس کے ماتحت اداروں میں ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ لیبر ہی ادارے کا اثاثہ ہے۔

ہم اس لیبر ڈے پر اپنی لیبر اور ورک فورس کو سلام کرتے ہیں اور اپنا مارکیٹ لیڈر ہونا آج ان کی محنت کے نام کرتے ہیں۔

کسی بھی کام کی کامیابی کے لئے ثابت قدمی ، جذبہ اور عزم درکار ہوتا ہے۔

تم سب نے یہ کر دکھا یا کہ تم میں اس سے کچھ بڑھ کر ہے ۔

آج تمہاری ہی وجہ سے ہم اس صنعت کی فخر کے ساتھ قیادت کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close