کراچی (آن لائن)گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں30کروڑ74لاکھ ڈالرز کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق23اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر23ارب52کروڑ2لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر38کروڑ39لاکھ ڈالرز اضافے سے 16ارب42کروڑ78لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر7کروڑ65لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب9کروڑ24لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئ۔۔۔۔۔
سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا
اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اور 10گرام کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 1776ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 103900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89078روپے ہوگٸی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10روپے بڑھکر 1360روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58روپے بڑھکر 1165.98روپے ہوگئی۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اور 10گرام کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 1776ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں