ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا، روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے اختتام پر کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154.50 روپے سے کم ہو کر 153.88 روپے پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تو انڈیکس 45 ہزار 292 پوائنٹس پر تھا ، دوران کاروبار انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ 45 ہزار 588 پوائنٹس پر پہنچ گیالیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہیں رہ سکی اور مارکیٹ نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ سٹاک مارکیٹ اس وقت 233 پوائنٹس کھونے کے بعد 45 ہزار 59 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close