مشکل وقت میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، عالمی ادارے نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کی جانب سے پاکستان کیلئےایک ارب تہترکروڑڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے جو کہ کورونا کی روک تھام سمیت مختلف ترقیاتی کاموں میں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے ملنے والے قرض میں سے 80 کروڑ ڈالرکورونا کی روک تھام کیلئے استعمال کئے جائیں گے جبکہ بقیہ رقم کراچی ریپڈ بس منصوبہ سمیت دیگر پروگرامز میں استعمال کی جائے گی۔ تیس کروڑ ڈالر سے کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کیلئے مدد ملے گی اور تجارت میں بین الاقوامی مقابلے کے رجحان میں بہتری آئے گی۔خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک متبادل انرجی کے ذرائع اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کیلئے بھی تعاون کر رہا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کی جانب سے پاکستان کیلئےایک ارب تہترکروڑڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے .

close