مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے گودام پر چھاپہ، 50 بوری چینی برآمد

حافظ آباد(آئی این پی)ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اینڈ انٹر پرائزز کاشف نثار نے مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے شہری کے گودام میں چھاپہ مار کر 50بیگ چینی برآمد کر لیے۔غیر قانونی طریقہ سے مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر ایک شخص گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اینڈ انٹر پرائزز کاشف نثار نے بتایا کہ کسوکی روڑ پر سیف اللہ انصاری نے اپنے گھر میں واقع گودام میں چینی ستاک کر رکھی تھی اور وہ مہنگے داموں چینی فروخت کر رہا تھا جس کی اطلاع پر سیف اللہ انصاری کو گرفتار کر کے اسکے گودام سے 50بیگ چینی برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پر برآمد ہونے والی چینی سستے داموں فروخت کے لیے رمضان بازار منتقل کر دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے دوران گراں فروشی پر 6دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ متعدد دوکانداروں کو 80ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close