اسلام آباد۔ (اے پی پی) ملک میں رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئ، متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ کئی اشیاءکی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 22 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 13بنیادی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 26 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اشاریہ کے تناسب سے جن 13 اشیاءکی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 30.22 فیصد، پیاز کی قیمت میں 8.12 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 5.81 فیصد، لہسن کی قیمت میں 2.92 فیصد، چینی 2.68 فیصد، ڈیزل 2.02 فیصد، پٹرول 1.58 فیصد، کیلا 1.03 فیصد، ایل پی جی 0.96 فیصداور چکن کی قیمت میں 0.89 فیصد کمی ہوئی جبکہ 26 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.40 فیصد کمی ہوئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں