چینی 65روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

لاہور(پی این آئی) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں چینی کی مسلسل فراہمی کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے۔ آج شہر کی 1000 دکانوں و سٹوروں پر چینی کی سپلائی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کے خصوصی سٹالز لگائے جا رہے ہیں۔ان دکانوں و سٹوروں پر چینی 85 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہو گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پینا فلیکسز اور سٹیمرز لگانے کا عمل جاری ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ لاہور شہر کی تمام تحصیلوں میں 1000 دکانوں و سٹوروں پر چینی 85 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ شہر میں چینی کی کسی بھی قسم کی قلت نہ ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں چینی کی سپلائی کو ممکن بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close