شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پی این آئی)شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میںمہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایتنومنتخب وزیر خزانہ شوکت ترین نے شماریات بیورو (پی بی ایس) کو افراط زر کے لیے ڈسیژن سپورٹ سسٹم (ڈی ایس ایس آئی) میں 19 نئے شہر شامل کرنے کی ہدایت کردی۔اس کا مقصد ملک کے 36 بڑے شہروں میں اشیائے ضروریات کیقیمتیں ریکارڈ اور مانیٹر کرنا ہے۔نجی ٹی وی ڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد شوکت ترین نے پلاننگ کمیشن اور شماریات بیورو کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا تاکہ ڈیٹا جمع کرنے اور اس کے جائزے کے لیے ‘پی بی ایس کی موجودہ تکنیکس کا جائزہ لیا جاسکے۔کھانے پینے کی ضروری اشیا کی اصل قیمتوں اور ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمتوں میں فرق کو ریکارڈ کرنے کے لیے جنوری میں ‘ڈی ایس ایس آئی متعارف کروایا گیا تھا۔اس وقت یہ نظام ملک کے 17 شہروں میں قیمتوں کے فرق کو ریکارڈ کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close